10 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:38
وزارت عظمیٰ کیلئے بی جے پی کے امیدوارمودی کنوارے نہیں
جیو نیوز - نئی دہلی…مودی کنوارے نہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے بی جے پی کے امیدوار نے شادی شدہ ہونے کااقرارکرلیا،اہلیہ کا نام جاشو دابن ہے۔ بھارتی انتخابات کے جہاں کئی اور دلچسپ حقائق خبروں میں ہیں، وہیں ایک دلچسپ بات جس کا چرچا تھا ،وہ تھی وزارت عظمی کے دونوں امیدواروں راہول گاندھی اور نریندر مودی کا کنوارہ ہونا لیکن ان دونوں میں یہ یکسانیت مودی کے اس اقرار کے بعد ختم ہوگئی کہ وہ شادی شدہ ہیں۔مودی نے یہ اعتراف کیا اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے، اور اس فارم میں انہوں نے اپنی بیوی کا نام جاشودابن لکھا جو ایک ریٹائرڈ اسکول ٹیچر ہیں اور مودی کے آبائی علاقے کے قریب ایک گاوٴں میں رہائش پذیر ہیں۔