14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:25
کینساس سٹی کے یہودی کمیونٹی سینٹرز میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
جیو نیوز - کینساس سٹی…امریکی ریاست میزوری کے شہر کینسس سٹی میں 2یہودی کمیونٹی سینٹرز میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات کینسس سٹی کے اوورلینڈ پارک کے قریب واقع یہودی کمیونٹی سینٹر اور نواحی علاقے شالوم میں واقع کمیونٹی سینٹر میں پیش آئے، فائرنگ سے زخمی 14 سالہ بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔