تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:45

میکسیکو میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک

جیو نیوز - میکسیکو…میکسیکو میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ مشرقی میکسیکو میں پیش آیا جب ٹاباسکو سے میکسیکو سٹی جانے والی مسافر بس ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکراگئی، حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 36 مسافر ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرک ہائی وے پر غلط طریقے سے پارک کیا گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.