15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:41
چلی کے ساحلی شہرکے قریب جنگلات میں لگنے والی آگ پرقابو نہیں پایا جاسکا
جیو نیوز - سانتیاگو … چلی کے ساحلی شہرکے قریب جنگلات میں لگنے والی آگ پرقابو نہیں پایا جاسکا۔ اب تک 16 افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ چلی کے جنگلات میں لگی آگ پردوروزسے قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ سے اب تک 700 سے زائد ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ 12 سو فائر فائٹرز، سات ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ چلی کی صدر Michelle Bachelet نے آگ سے متاثرہ ساحلی شہر کے دورے کے بعدایمرجنسی نافذ کردی ہے۔