تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:6

بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا،بی جے پی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں جاری حکومتی پالیسی میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازع کی صورت میں بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں تبدیلی کی صورت میں چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.