تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:42

نائیجیریا: ابوجا کے مرکزی بس اڈے پر خودکش دھماکا،71ہلاک

جیو نیوز - ابوجا…نائیجیریا کے دارالحکومت کے مرکزی بس اڈے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے نواح میں واقع مرکزی بس اڈے پر خودکش بم دھماکا کیا گیا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب بڑی تعداد میں لوگ ملک کے مختلف علاقوں کی طرف روانہ ہورہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ اور امدادی عملہ کافی دیر بعد جائے وقوع پر پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.