تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:56

یوسف ال ادریسی سعودی انٹیلی جینس کے نئے سربراہ مقرر

جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب کے انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ بندر بن سلطان کو تبدیل کر دیا گیا، نائب سربراہ یوسف ال ادریسی کو عبوری سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ شہزادہ بندر بن سلطان کو جولائی 2012 میں خفیہ ایجنسی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور شام میں بشارالاسد کی حکومت سے برسر پیکار شامی باغیوں کی مدد کا ٹاسک دیا گیا تھا، شہزادہ بندر بن سلطان امریکا میں سعودی سفیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں، تاہم غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بندر بن سلطان نے پچھلے برس اکتوبر میں شام کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی کے بارے میں بیان دیا تھا جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے روابط میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ شہزادہ بندر بن سلطان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بھی بشارالاسد کی مدد سے روکنے میں ناکام رہے تھے اور انہی معاملات کے بعد سے انہیں شام سے متعلق تمام ذمہ داریوں سے دور کرلیا گیا تھا۔ ادھر سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی ذاتی خواہش پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.