18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:40
میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 7.4 ریکارڈ
جیو نیوز - میکسیکو سٹی…میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے،خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکزمیکسیکوکی مغربی ریاست گوریروکے ساحلی علاقے کی جانب تھا۔ زلزلے کی شدت سے خوفزدہ ہوکر شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔