19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:5
یورپ کو برطانیہ سے ملانے والی یورواسٹار کو حادثے کے سبب کئی ٹرینیں منسوخ
جیو نیوز - لندن… یورپ کو برطانیہ سے ملانے والی ٹرین یورو اسٹار کوحادثے کے سبب سیکڑوں افراد اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایسٹر کی چھٹیاں گزارنے سے محروم ہوگئے ہیں۔یورپ کو برطانیہ سے ملانے والی ٹرین یورواسٹارکی جانب سے چھ سے زائدٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس سال برطانیہ کے 16 لاکھ شہری یورپ، ترکی اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں ایسٹرکی چھٹیاں منانے جاچکے ہیں تاہم جوآخری لمحوں میں سفرکرناچاہتے تھے انکے لیے یورواسٹاراذیت کاباعث بن گئی ہے۔ جمعہ کی صبح لیل میں حادثے اورچینل ٹنل میں تکنیکی خرابی کے بعد یورواسٹار نے مسافروں کو پیغام دیاتھا کہ اگر وہ ریلوے اسٹیشن نہیں پہنچے تو گھروں میں ہی رہنے کا ترجیح دیں کیونکہ ان کے لیے نئی ٹرینوں میں جگہ نہیں ہے۔ ٹکٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے والے بعض افرادکو آدھے گھنٹے تک انتظارکابھی سامنا رہا۔ یورواسٹارکی کئی ٹرینیں منسوخ ہونے کے سبب برطانیہ کی شاہ راہوں ایم فائیو اور ایتھری اوتھری سمیت کئی شاہ راہوں پر ٹریفک کا دباؤبھی بڑھ گیاہے۔