تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:26

ماوٴنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 12 گائیڈ ہلاک، 3زخمی

جیو نیوز - کھٹمنڈو…دنیا کی بلند ترین چوٹی ماوٴنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 12 گائیڈ ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد 5 افراد لاپتا بھی ہیں۔ وزارت سیاحت کے مطابق برفانی تودہ پاپ کارن فیلڈ کے نام سے مشہورعلاقے میں گرا جو چوٹی کے بیس کیمپ سے قریب ہے اور جو پانچ ہزار آٹھ سو میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ حکام کے مطابق حادثے میں 12 مقامی گائیڈ ہلاک اور تین زخمی ہیں، جبکہ پانچ مقامی افراد ابھی تک لاپتا ہیں، حکام کے مطابق جائے وقوع پر امدادی کارروائیوں کیلئے تین ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گائیڈز اس علاقے میں کوہ پیماوٴں کے لیے رسیاں لگانے گئے تھے کہ برفانی تودہ گر گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.