19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:12
جنوبی کوریا : ڈوبنے والے بحری جہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا
جیو نیوز - سیول…جنوبی کوریا کے ڈوبنے والے بحری جہاز کے لاپتامسافروں کی تلاش جاری ہے ،جہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،273مسافروں کی تلاش کے کام میں نیوی اہلکار،کوسٹ گارڈز او رمقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ میں جہاز کے اندر انہوں نے تین لاشیں تیرتی ہوئی دیکھی ہیں لیکن وہ انہیں باہر نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ،بحری جہاز کے زیر حراست کپتان پر فرائض میں غفلت اور سمندری قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔