22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:13
بھارت: جنسی طور پر ہراساں کرنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں مدھیاپردیش میں مسلسل دوسرے روز لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔15 سالہ لڑکی نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد آگ لگا کر خودکشی کرلی۔سنگرالی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر اوباش ہمسائے سنجے راوت نے زیادتی کی کوشش کی جس کے بعد لڑکی نے خود کو آگ لگالی، اسپتال منتقل کرتے ہوئے وہ راستے میں دم توڑ گئی،آخری بیان کے مطابق اسے 2 روز قبل زیادتی کانشانہ بنایاگیا تھا،اسی علاقے میں اتوار کی شام ایک لڑکی کیساتھ زیادتی کے بعد اسے چلتی بس سے باہر پھینک دیاگیا تھا۔