تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:51

مودی کی کامیابی کی صورت میں کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا،فاروق عبداللہ

جیو نیوز - نئی دہلی…مقبوضہ کشمیر کی حکمراں پارٹی کے رہنما فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو پھر کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا،سری نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری عوام کسی ہندو قوم پرست شخص کو قبول نہیں کریں گے اور نریندر مودی اقتدار میں آیا تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا، اس موقع پر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ مودی کو ووٹ دینے والوں کو ڈوب کر مرجانا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.