تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:21

سعودی عرب میں10افرادکرونا وائرس سے جاں بحق

جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب میں سانس کی نالی کی بیماری کرونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 102 ہوگئی۔سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں مزید 26افرادمیں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں سے 15افرادکاتعلق جدہ،6 کاتعلق تبوک ،4کاتعلق ریاض اورایک کاتعلق مکہ مکرمہ سے ہے۔سعودی عرب میں ستمبر2012ء سے اب تک 339 افراداس وائرس میں مبتلا ہوئے۔ جبکہ 102افرادہلاک ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق صرف رواں ماہ کروناوائرس کے 143کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.