28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:32
عراق:بغداد میں کار بم دھماکا،9 افراد ہلاک
جیو نیوز - بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے ،صدر، میں واقع بازار کے نزدیک ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ، دھماکے سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچاہے ،عراق میں 30 اپریل کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں،، تاہم شدت پسندانہ واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔