30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:22
بھارتی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ آج ہوگی
جیو نیوز - نئی دلی…بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ آج ہو رہی ہے جس میں 89 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پارلیمانی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں سات ریاستوں اور وفاق کے زیرِ انتظام دوعلاقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔ ان میں گجرات، بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، آندھرا پردیش، جموں و کشمیر، دادرا اور ناگر حویلی اور دمن اور دئیو شامل ہیں۔گجرات کی تمام 26 نشستوں کے لیے ایک ساتھ پولنگ ہورہی ہے۔ بڑودا کے حلقے سے وزارت عظمیٰ کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوارنریندر مودی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ گاندھی نگر کے حلقے سے بی جے پی کے سابق صدر ایل کے ایڈوانی میدان میں ہیں۔الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔بھارت میں الیکشن کاآخری اورنواں مرحلہ بارہ مئی کوہوگاجبکہ انتخابات کے نتائج کااعلان سولہ مئی کوکیاجائیگا۔