1 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:19
پاکستان انتہاپسندی نہ ختم کرسکے تو امدادروک لی جائے،برطانوی پارلیمانی کمیٹی
جیو نیوز - لندن …برطانوی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارشا ت میں برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت انتہاپسندی روکنے میں ناکام رہے تو اس کی امداد روک لی جائے،یہ سفارشات برطانوی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے حکومت کو پیش کی ہیں، اس میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان انتہاپسندی روکنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کی امداد کم کرکے کسی غریب ملک کی امداد بڑھا دینی چاہیے، اسی کمیٹی نے اپنی گزشتہ رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی امداد میں اس وقت تک اضافہ نہ کیا جائے جب تک ٹیکس وصولی میں بہتری نہیں آتی اور پاکستان کے رہنما خود ٹیکس نہیں دیتے۔