تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:23

امریکا: پاکستانی نژاد بھائیوں پر فوجیوں پر حملے کا الزام عائد کرنے کی تیاری

جیو نیوز - نیویارک… امریکا کے شہر نیو یارک میں دہشت گرد حملے کی سازش کے ملزمان پاکستانی نژاد دو بھائیوں رئیس قاضی اور شہریار قاضی پر دو امریکی فوجی افسران پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ رئیس قاضی اور شہریار قاضی ریاست جنوبی فلوریڈا میں اپنے کیس کی سماعت کے منتظر ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں بھائیوں اور دو نائب مارشل کے درمیان جھگڑے کا واقعہ 8 اپریل کو پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ جج رابرٹ Scolaکے احکامات کے مطابق اس الزام پر9 مئی کوسماعت ہوگی۔ امریکی مارشل سروس کے ترجمان بیری گولڈن نے دو نائب مارشل اور دونوں بھائیوں کے درمیان ہاتھا پائی کی تصدیق کی ہے۔ دونوں بھائیوں کو پہلے ہی نیویارک میں بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کی سازش میں ملوث ہونے اوردہشت گردی سے متعلق دیگر سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.