تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:29

بھارت:ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر سیاست دان کو جلا دیا

جیو نیوز - سلطان پور…بھارت میں انتخابی مہم کے دوران ٹی وی ٹاک شو اس وقت ہول ناک صورت اختیار کرگیا جب ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر سیاست دان کو جلانے کی کوشش کی۔یہ واقعہ اترپردیش کے شہر سلطان پور میں پیش آیا جہاں مقامی پارک میں سرکاری ٹی وی کی جانب سے ٹاک شو کی ریکارڈنگ جار ی تھی۔شو میں 5 مقامی سیاست دان شریک تھے۔ اس دوران حاضرین میں سے ایک شخص نے اچانک خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور مقامی سیاست دان قمر الزماں سے لپٹ گیا۔ پولیس کے مطابق خود کو آگ لگانے والا درگیش کمار سنگھ 95 فیصد جبکہ قمر الزماں 75 فیصد جھلس گیا۔ دونوں کو لکھنو کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.