تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:22

دنیابھر میں یوم مزدور پر ریلیوں ، مظاہروں اور تقاریب کااہتمام

جیو نیوز - منیلا…دنیابھر میں یوم مزدور پر ریلیوں ، مظاہروں اور تقاریب کااہتمام کیاگیا ہے ، لاکھوں لوگ عالمی دن پراپنے حقو ق کی آواز بلند کرتے سڑکوں پرآگئے۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں محنت کشوں نے ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کا مطالبہ تھا کہ مزدوروں کی تنخواہیں اور ان کا معیار زندگی بہتر بنایا جائے۔کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں مزدوروں کے عالمی دن پر گارمنٹ فیکٹریوں کے ملازمین بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ لیبر یونین کی ریلی میں اپوزیشن جمات کے کارکن بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے کم سے کم تنخواہ بڑھاکر 160 ڈالر کرنے اور 23 گرفتار محنت کشوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔روس میں ایک لاکھ سے زائد محنت کش سینٹ بیسل کیتھڈرل کے قریب جمع ہوئے اور ریڈ اسکوائر سے لبیانکا اسکوائر تک ر یلی نکالی، شرکا ء نے یوم مئی کی مناسبت سے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.