تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:19

امریکا: فلاڈیلفیا میں سیلاب سے نشینی علاقے زیر آب آگئے

جیو نیوز - فلاڈیلفیا…امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں سیلاب سے نشینی علاقے زیر آب آگئے۔ فلاڈیلفیا میں کئی روز سے جاری بارشوں نے نظام زندگی شدید متاثر کیا ہے۔ شہر کے بڑے علاقے میں سیلابی پانی جمع ہے۔ سیلابی پانی آبادی میں داخل ہونے سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 2 روز کے دوران 15 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ٹیمیں شہر میں موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.