2 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:49
فیصل آباد کے علاقے فیکٹری ایریا میں کیمیکل کے گودام میں آگ
جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد میں کیمیکل کے ایک گودام میں آگ لگنے سے گودام کی چھت کا ایک حصہ گر گیا ہے۔دوگھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا ہے۔فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقع ایک کیمیکل گودام میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی۔جس کی اطلاع مقامی افراد نے ریسکیو کو دی ،ریسکیو ٹیم نے 7گاڑیوں کی مدد سے 2گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے ،آگ کی وجہ سے گودام کی چھت کا ایک حصہ بھی گرگیا ہے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔