تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:44

افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 2100 ہوگئی

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 2100 سے زائد ہوگئی ہے۔حادثہ صوبہ بدخشاں کے گاوٴں میں پیش آیا جہاں مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں مکان منوں مٹی تلے دب گئے،ابتدا میں 350 افراد کے ہلاک اور ڈھائی ہزار افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب گورنر بدخشاں نے اعلان کیا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 2100 سے زائد ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیاہے،امریکی صدر باراک اوباما نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.