3 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:40
افغانستان :تودے گرنے کے بعد 500 لاشیں نکال لی گئیں، کل قومی سوگ کا اعلان
جیو نیوز - کابل…افغانستان میں گزشتہ روز مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں افراد دب گئے تھے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ 5سو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید سیکڑوں لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ بدخشاں صوبے کے قصبے آب باریک میں کئی روز کی بارشوں نے پہاڑی علاقے کو موت کی وادی میں بدل دیا۔ گذشتہ روز مٹی کے تودے گرنے سے 3سو سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں لیکن دور دراز علاقے اور مناسب سامان نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں دشواریاں درپیش ہیں۔افغان صدر حامد کرزئی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کو قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔