4 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:0
آسام میں تشدد کے مزید واقعات، جاں بحق مسلمانوں کی تعداد 31 ہوگئی
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کی ریاست آسام میں تشدد کے دو واقعات میں مزید لاشیں ملی ہیں جس کے بعد گذشتہ تین روز میں مسلم کش فسادات میں ہلاک ہونے والے مسلمان شہریوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں کوکراجھار اور باسکا کے اضلاع میں تشدد کے دو واقعات میں مزید لاشیں ملی ہیں جس کے بعد مسلم کش فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31ہو گئی۔ علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کرفیو لگا دیا گیا ہے اور حکام نے علاقے میں مشکوک افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق باغیوں نے 24اپریل کے انتخابات میں مقامی مسلمانوں کے ان کی جماعت کو ووٹ نہ دینے کے شبہے میں حملے کیے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ان ہلاکتوں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔