تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:33

چین:ہربن میں مئی کے مہینے میں برف باری، شہری حیران

جیو نیوز - بیجنگ…چین کے شہر ہربن میں مئی کے مہینے میں برف باری نے شہریوں کو حیران کردیا۔چین کی ایجادات ہی نہیں چین کے موسم بھی حیران کن ہیں جیسا کہ چین کے شہر ہربن میں مئی میں ہونے والی یہ برفباری جس نے گرمی میں سردی کے مزے کرادیئے مئی کے جھلستے ہوئے مہینے میں ۔برفباری کا تصور جتنا خوش کن ہے اتنا ہی خوش ہوئے چین کے شمال مشرقی شہر ہربن کے باسی جب ابر رحمت برسنے کے ساتھ برفباری بھی شروع ہوگئی اور درخت، گاڑیاں اور گھر 2 سینٹی میٹر برف سے ڈھک گئے۔ ماہ مئی میں 48 سال بعد ہونے والی اس غیر متوقع برفباری نے شہر میں گرمی کا زور توڑ دیا اور درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.