5 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:9
ہانگ کانگ کے قریب کشتی ڈوب گئی ، 12 افراد لاپتا
جیو نیوز - ہانگ کانگ… چین کابحری جہاز، کشتی سے ٹکرا کر ڈوب گیا، عملے کے 12 ارکان لاپتا ہوگئے ،تلاش شروع کردی گئی ہے ،حکام کے مطابق ہانگ کانگ کے پانیوں میں چین کا مال بردار بحری جہازکنٹینر ویسل سے ٹکرا گیا، بحری جہاز ڈوبنے سے عملے کے 12 ارکان لاپتا ہوگئے ،پولیس ترجمان کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔