5 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:29
امریکا میں سرکس پرفارمنس کے دوران حادثہ ،20کرتب باززخمی
جیو نیوز - نیویارک…امریکا کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں سرکس پرفارمنس کے دوران 20 کرتب باز زخمی ہوگئے جن میں 9کی حالت تشویشناک ہے۔سرکس میں ماہر کرتب باز فضا میں لٹک کر شاندار پرفارمنس دے رہے تھے ،اس دوران اچانک حادثاتی طور پر زمین پر آگرے۔حادثے میں زخمی 20افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔