تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:28

ہونڈورس کی جیل میں بھی گینگ وار، 5 قیدی ہلاک

جیو نیوز - سان پیڈرو سلا…جنوبی ا مریکا کے ملک ہونڈورس کی جیل میں گینگ وارز کی لڑائی ہوئی ہے، جس میں ایک گروپ نے مخالف گروپ کے ارکان پر فائرنگ کر کے 5نوجوان قیدی ہلاک کردیئے۔ہونڈورس کی سان پیڈرو سْلا جیل میں اتوار کو مخالف گروپ کے 3مسلح ارکان سکیورٹی گارڈز کو دھمکا کرجیل میں داخل ہوگئے۔ انہوں نے "ایم 18 اسٹریٹ " گروپ کے ارکان پر فائرنگ کردی جس سے 5نوجوان قیدی موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے باہر سے آنے والے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔منشیات کی اسمگلنگ اور بڑھتی ہوئی غربت کے باعث ہونڈورس میں جرائم کی تعداد زیادہ ہے اور اسی وجہ سے جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں جو اکثرجھڑپوں کا باعث بنتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.