تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:31

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کا آٹھوں مرحلہ شروع

جیو نیوز - نئی دلی…بھارت میں پارلیمانی انتخابات کا آٹھوں مرحلہ شروع ہوگیا ہے، ملک بھر کی 7 ریاستوں کے 64 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے گڑھ امیٹھی میں بھی آج ہی پولنگ ہوگی۔ بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے آٹھویں مرحلے میں آج ایک ہزار سات سو سینتیس امیدوار آمنے سامنے ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ اٹھارہ کروڑ سینتیس لاکھ ووٹرزکریں گے۔ سب سے دلچسپ مقابلہ امیٹھی میں ہوگا جہاں گزشتہ 10برس سے حکومت کرنے والے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے مدمقابل بی جے پی کی امیدوار اور سابق اداکارہ سمرتی ایرانی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس ہوں گے۔ بی جے پی کے صدر اور وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اب ماں بیٹے کی حکومت کا وقت ختم ہورہا ہے، لگاتار دس برس تک انہوں نے امیٹھی کی ترقی کو مسلسل نظرانداز کیے رکھا۔ آج جن 7 ریاستوں میں انتخابی میدان سجا ہے ان میں اتر اکھنڈ، ہماچل پردیش، بہار، اترپردیش، آندھراپردیش ، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔ اہم امیدواروں میں راہول گاندھی کے رشتے دار وروں گاندھی، سابق کرکٹر محمد کیف اور رابڑی دیوی بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ آج کی پولنگ کے بعد نویں اور آخری مرحلے میں 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 16 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.