7 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:57
تھائی لینڈ کی وزیراعظم عہدے سے برطرف
جیو نیوز - بنکاک… تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر عبوری وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔بنکاک میں آئینی عدالت نے وزیراعظم یِنگ لک شیناوترا Yingluck Shinawatraکیخلاف ٹیلے ویژن پر رولنگ جاری کی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عبوری وزیراعظم نے 2011 میں سیکیورٹی حکام کے تبادلے کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ اب وہ بطور عبوری وزیراعظم اپنے عہدے پر نہیں رہ سکتیں۔ عدالت نے رولنگ دی کہ خلاف ورزیوں میں ملوث وزراء کو بھی اپنے عہدے چھوڑنے ہوں گے۔ فاضل جج کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت اس بارے میں رولنگ نہیں دے گی کہ نئے وزیراعظم کا انتخاب کیسے کیا جائے۔