تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:15

بھارتی انتخابات کا 8 واں مرحلہ:راہول گاندھی کی نریندر مودی پر تنقید

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں انتخابات کے 8ویں مرحلے میں مقبوضہ کشمیر اور 6 ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی۔ امیٹھی میں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ووٹ ڈالنے کے بعد نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ امیٹھی سے کھڑے ہونے والے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نریندر مودی کو تنقید کانشانہ بنایا۔اس سے قبل وزرات عظمیٰ کے امیدوار اور بی جے پی کے رہنما نریندر مود ی نے پریانکا گاندھی کے نیچ راج نیتی کے ریمارکس کو خود پر ایک گندہ الزام قرار دیا تھا۔امیٹھی سے کانگریس امیدوار راہول گاندھی کے مقابل بی جے پی کی امیدوار سمرتی ایرانی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.