9 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:59
شیفیلڈ: پاکستانی نژاد تین بچوں اور دوخواتین آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک
جیو نیوز - شیفیلڈ…شیفیلڈ میں پاکستانی نژاد گھرانے کے تین بچوں اور دوخواتین کوآہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیاہے۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آگ سے جھلس کرمارے گئے پانچوں افراد کی نماز جنازہ مدینہ مسجد شیفیلڈمیں اداکی گئی۔ 2ہزارسے زائد سوگواروں کی موجودگی کے سبب Wolseley روڈ بندکرناپڑی۔ بعدمیں میتیں سٹی روڈقبرستان لے جائی گئیں جہاں تدفین کی گئی۔ لواحقین کاکہناتھاکہ انکی زندگی میں پیداخلاکبھی پرنہ ہوسکے گا۔ ویک روڈ پرواقع کیانی ہاؤس اٹھائیس اپریل کو اچانک آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا جس سے نوبرس کاعدیان ،اسکاسات سال کابھائی امان اور 2ماہ کی شیرخواربہن مناہل ہلاک ہوگئے تھے۔ تینوں کوبچانے کی کوشش میں جھلستے گھر میں واپس داخل ہونے والی بچوں کی آنٹی انعم اور53 برس کی دادی شبینہ بیگم بھی چل بسی تھیں۔ گھرکوآگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم فائرفائٹرزکویقین ہے کہ آگ جان بوجھ کرنہیں لگائی گئی تھی۔