9 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:4
چلی میں طلبہ کا تعلیمی اصلاحت کے حق میں مارچ
جیو نیوز - سنتیا گو…چلی میں ہزاروں طلبا نے تعلیمی اصلاحات کے حق میں مارچ کیا،پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کیلیے آنسو ،گیس کی شیلنگ کی۔دارالحکومت سنتیا گو کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کرنے والے طلبہ نے مطالبہ کیا کہ صدر اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کریں اور تعلیمی اصلاحات کے نفاذ کا اعلان کریں۔اس دوران پولیس اور طلبا میں جھڑپیں بھی ہوئیں،کچھ مشتعل طلبہ نے ایک گاڑی کو آگ لگادی ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔