9 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:4
وینزویلا :دارالحکومت کراکاس میں پولیس کا مظاہرین کے کیمپ پر دھاوا
جیو نیوز - کراکاس…وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس میں پولیس نے مظاہرین کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔پولیس اور مظاہرین کی جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔کراکاس کے کیمپ میں موجود طلبا صدر نکولس کی برطرفی کیلئے مظاہرہ کر رہے تھے کہ پولیس نے کیمپ پر چڑھائی کردی۔مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراوٴکیا۔تو پولیس نے طلبا پر واٹر کینن کا استعمال کیااور سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔اس دوران جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق فروری سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔