تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:54

صدر اوباما کو تقریب میں ایک شخص نے ٹوک کر بات کاٹ دی

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی صدر براک اوباما کو ایک تقریب کے دوران ایک شخص نے ٹوک کر بات کاٹ دی، صدر اوباما نے صورت حال اپنی بذلہ سنجی سے سنبھال لی۔امریکی صدر بارک اوباما اپنی بذلہ سنجی سے نہیں چوکتے۔ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے شرکاء میں سے ایک شخص نے صدر اوباما کی بات کاٹنے کی کوشش کی تو انھوں نے اسے خوب صورتی سے جواب دیے۔ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی سے خطاب کے اختتامی لمحات میں تقریب کے شرکاء میں موجود ایک شخص نے صدرباراک اوباما سے ایتھوپیا کی آزادی کے بارے میں چیخ کرکچھ پوچھا۔ صدر اوباما نے اس شخص کو ذرا ٹھہرنے کے لیے کہا تاکہ وہ اپنا خطاب مکمل کرلیں،تاہم وہ شخص مسلسل بولتا رہا اورصدراوباما اسے اپنے مخصوص دلچسپ اندازمیں جواب دیتے رہے، جس پراس شخص نے صدر اوباما سے اپنی محبت کا اظہار کیا توانھوں نے بھی انتہائی خوب صورت الفاظ میں اس سے جوابی محبت کااظہارکرڈالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.