10 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:9
تھائی لینڈ :حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 5 افراد زخمی
جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈمیں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تھائی وزیراعظم یِنگ لک شینا وترا کی برطرفی کے عدالتی فیصلے کے باوجود بنکاک میں حکومت مخالف ہزاروں افراد جمع ہوئے اور سرکاری عمارتوں میں گھسنے کی کوشش کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ صرف وزیراعظم کی برطرفی کو کافی نہیں سمجھتے بلکہ کابینہ کو بھی تحلیل کیا جائے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، ہنگامہ آرائی میں 5افراد زخمی ہوگئے۔