10 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:11
پاکستان راشد رحمان کے قتل کی تحقیقات کرائے؛ جین ساکی
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان کے قتل کی تحقیقات کرائے، امریکا کو راشد رحمان کی ہلاکت کا شدید دکھ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان راشد رحمان کے قتل کی تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کو فوری سزا دے۔