11 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:6
میانمار :جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی تنظیم آسیان کا اجلاس آج ہو رہا ہے
جیو نیوز - پی ٹاؤ …میانمار میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی تنظیم آسیان کا چوبیسواں اجلاس آج ہو رہا ہے۔میانمار پہلی بار آسیان اجلاس کی سربراہی کررہا ہے۔ دارالحکومت نے پی ٹاؤ میں ہونے والے آسیان سربراہ اجلاس میں جنوبی چین کے سمندری تنازع اور اس حوالے سے کشیدگی کو حل کرنے پر غور کیا جائے گا۔جنوبی چین کے سمندر پر چار آسیان ممالک کا چین اور تائیوان سے تنا زع ہے۔