تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:6

افغان صوبے قندھار میں فوجی گاڑی پر خودکش حملہ،5 افراد ہلاک

جیو نیوز - قندھار…افغانستان میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4 فوجی اہلکاروں سمیت 39 افراد زخمی ہوگئے، مقامی حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے ضلع میوند میں فوجی قافلے سے شدت پسندوں نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس میں 5 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حملے میں 39 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.