تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 4:59

بھارتی پارلیمانی انتخابات کا آخری مرحلہ، آج 41نشستوں پر پولنگ ہوگی

جیو نیوز - نئی دلی…بھارت میں پارلیمانی انتخابات کا نواں اور آخری مرحلہ آج ہو گا جس میں لوک سبھا کی 41 نشستوں کے لیے رائے شماری ہوگی، نریندر مودی بنارس سے جیت کے لیے پرعزم، بھارت کے نئے پردھان منتری کی دوڑ میں شامل نریندر مودی، راہول گاندھی اور اروند کیجریوال کے ٹاکرے کا آخری مرحلہ پیر کو ہو رہا ہے۔ آج ہونے والے آخری انتخابی مرحلے میں ریاست بہار کی 6، مغربی بنگال کی 17 اور شمالی اتر پردیش کی 18 نشستوں کے لئے 66 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.