تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:10

شیفیلڈ میں بچوں سمیت 5افراد خراب چارجر کی وجہ سے جھلسے

جیو نیوز - شیفیلڈ…شیفیلڈ میں کیانی ہاؤس کو آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت کا ممکنہ سبب فون اور ٹیبلٹس کا خراب چارجر تھا۔ شیفیلڈکے اس گھر میں اچانک آگ لگنے سے 9 برس کا ادیان،سات برس کا امان اورانکی شیرخواربہن مناہل جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ بچوں کی 20برس کی آنٹی انعم بھی آگ کی نذرہوئیں اور بچوں کو بچانے کیلئے گھرمیں پھر داخل ہونے والی دادی شبینہ بیگم بھی چل بسی تھیں۔ ویک روڈ پراس واقعہ سے پوری کمیونٹی تشویش میں مبتلاتھی۔ اب حکام کادعویٰ ہے کہ خراب چارجرلیونگ روم میں تھااوراس بات کاقوی امکان ہے کہ اسی کی وجہ سے آگ بھڑکی تاہم ابھی تحقیقات جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.