13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:11
نائیجیریا:مغوی طالبات کی تلاش کیلئے جاسوس طیاروں کی پروازیں
جیو نیوز - ابوجا…امریکا نے نائیجیریاکی شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے قبضے میں موجودلڑکیوں کی تلاش کے لیے جاسوس طیاروں کی پروازیں شروع کردی ہیں۔ نائیجریامیں گذشتہ ماہ ریاست بورنوکے ایک گاوٴں سے اسکول کی 3سوسے زائد نوعمر لڑکیوں کو اغواکرلیاگیا تھا۔بوکوحرام تنظیم نے ان لڑکیوں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔کچھ لڑکیاں بھاگ نکلنے میں کامیاب رہیں تاہم 2سو76لڑکیاں اب بھی شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں۔بوکوحرام تنظیم کے رہنما ابوبکرشیخو نے مغوی لڑکیوں کے مسلمان ہوجانے کا دعویٰ کیا ہے۔ وڈیو میں لڑکیوں کو برقع پہنے،دعائیں مانگتے دکھایا گیا ہے۔ بوکوحرام تنظیم نے تمام قیدیوں کی رہائی تک لڑکیوں کو نہ چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔امریکا نے شدت پسندوں کے ممکنہ علاقے کی سٹیلائٹ تصاویر نائیجرین فوج سے شیئرکرنے، شدت پسندوں کے مطالبات نہ ماننے اورانہیں کسی قسم کی رعایت نہ دینے پر اصرارکیاہے۔