13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:33
سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہودالمرٹ کو کرپشن پر 6برس قید کی سزا
جیو نیوز - تل ابیب … سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہودالمرٹ کو کرپشن کے مقدمے میں اسرائیلی عدالت نے 6برس قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایہود المرٹ پر جائیداد کے معاملے میں 2 مواقع پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ اسرائیل میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سابق حکومتی اعلیٰ عہدیدار کوقید کی سزاسنائی گئی ہے۔