تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:25

بھارت میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ شدید تنازعے کا شکار

جیو نیوز - نئی دلی…بھارت میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ شدید تنازعے کا شکار ہوگیا ہے۔ الیکشن جیتنے والی بی جے پی نے کانگریس پر واضح کیاہے کہ جلدبازی میں سنگین غلطیوں سے بازرہے۔ لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کو تعیناتی کرکے الیکشن ہاری کانگریس نے فاتح بی جے پی کے سینے پرمونگ دل دی ہے۔ دلبیر سنگھ ایک ایسے فوجی ہیں جن کی بھارت کے سابق آرمی چیف اور آج کے بی جے پی لیڈر جنرل وی کے سنگھ نے خوب درگت بنائی تھی اور انکے پروموشن تک پرپابندی لگادی تھی۔ اب جاتے جاتے کانگریس انہیں تحفے میں دے کر جارہی ہے توبے جے پی کوکسی کروٹ چین نہیں آرہا۔جنرل دلبیرسنگھ اکتوبر2007 سے دسمبر دوہزار 8 تک کارگل میں آٹھویں ماؤنٹین ڈویژن کے کمانڈرتھے۔ وہی دور جب پاک بھارت جنگ ہوئی تھی لیکن یہ جنرل بھارت کے موجودہ آرمی چیف کے لاڈلے ہیں۔ جنرل بکرم سنگھ نے انکی پروموشن پرعائدپابندی اٹھاکرانہیں وائس چیف آف آرمی اسٹاف بنایاتھا اور سینئرترین ہونے کے ناطے ان کے آرمی چیف بننے کی راہ بھی ہموارہوگئی۔دلبیرسنگھ انیس سوستاسی میں سری لنکامیں آپریشن پون میں سفاک کمانڈر کے طورپرسامنے آئے تھے۔ وہ آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کا خون بہانے والی انفنٹری بریگیڈ کی بھی کمان کرچکے ہیں۔ وہ اکتیس جولائی کوریٹائرہونے والے جنرل بکرم سنگھ کی جگہ لیں گے۔ ایک ایسی تعیناتی جوجنرل وی کے سنگھ کے نزدیک ناجائزہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.