14 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:8
ترکی : کوئلے کی کان میں دھماکے سے245افراد ہلاک،80 زخمی
جیو نیوز - انقرہ…ترکی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 245 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ المناک حادثے پر ترکی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، حادثے میں 245 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ متعدد کان کن اب تک کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔حادثہ مغربی صوبے منیسا کے قصبے سوما میں منگل کی رات پیش آیا۔ کوئلے کی کان دھماکے کے بعد زمین بوس ہوگئی۔حکام کاکہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کان میں 787کان کن تھے۔