تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:11

بنکاک : حکومت مخالف مظاہرین کیمپ پر بم حملے،دو افراد جاں بحق ، 21 زخمی

جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ پر بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔حملہ درالحکومت بنکاک میں واقع یادگار جمہوریت کے قریب حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ کیاگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صبح سویر ے نامعلوم افراد نے احتجاجی کیمپ پر فائرنگ کے بعد دو دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو فوج نے کنڑول میں لے کر سیل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.