15 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:20
افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے نتائج کا سرکاری اعلان کر دیا
جیو نیوز - کابل…افغان الیکشن کمیشن نے ملک میں صدارتی انتخاب کے نتائج کا سرکاری اعلان کردیا۔ کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوا۔الیکشن کا دوسرا مرحلہ 14 جون کو ہوگا۔ افغان الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمدزئی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پہلے مرحلے کے حتمی سرکاری نتائج کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے 45 فیصد اور اشرف غنی نے 31.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔یہ دونوں امیدوار 14 جون کو صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں مدمقابل ہوں گے جس کے بعد 22 جولائی کو نئے افغان صدر کے نام کااعلان کردیا جائے گا۔