16 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:2
پنجاب اور خیبر پختوخوا میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
جیو نیوز - لاہور…پنجاب اور خیبر پختوخوا میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے لیکن سندھ کے کئی حصوں میں گرمی اب بھی برقرارہے۔ادھربلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواوٴں کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان میں پشین، زیارت، ژوب موسٰی خیل ،لورالائی اور چمن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے ہورہی ہے اور گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے باغات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ،کئی علاقوں میں ژالہ باری، پہاڑی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ادھر پنجاب کے بیشتر مقامات پر بارش کے بعد گرمی کچھ کم ہے۔البتہ سندھ کے کئی حصوں میں بارش کے بعد بھی آج گرمی کی شدت برقرار ہے ، نواب شاہ ، لاڑکانہ ، میں حبس نے شہریوں کو پسینے پسینے کررکھا ہے۔ادھر خیبر پختوخوا میں موسم آبر آلود ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوپیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان ، خبیر پختوخوا، پنجاب ، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔