16 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:4
بھارتی عوام کا موجودہ مینڈیٹ واضع طورپرہمارے خلاف رہا،سونیا گاندھی
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی عوام کا موجودہ مینڈیٹ واضع طورپرہمارے خلاف رہا،امید ہے نئی بھارتی حکومت ملک کی سلامتی اور یکجہتی پر سمجھوتا نہیں کرے گی۔ سونیاگاندھی کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں توقعات تھیں، مگر وہ پوری نہیں ہوئیں۔ ان کے صاحبزادے راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ نئی بھارتی حکومت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، انتخابات میں شکست کا ذمے داری خود کو مانتا ہوں۔